ICC World Cup 2015

World Cup Kon Jetega!



سڈنی : آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئندہ ماہ فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم سے متعلق چونکا دینے والی پیشنگوئی سامنے آئی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس میں نجومیوں کےحوالے سے کی جانے والی پیشنگوئی میں حیران کن طور پر گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیاہے۔ رپورٹس میں نجومیوں کے حوالے سے کہا گیاہے کہ یہ میگا ایونٹ بھی 1992جیسا ہو گا جس میں ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لے اڑا تھا۔ پیشنگوئی میں 1992 اور 2015 کے ورلڈ کپ میں حیران کن مماثلتیں بتاتے ہوئے کہا گیاہے کہ پہلی بار جب گرین شرٹس نے عالمی کپ کی ٹرافی وطن لائی تب میاں نواز شریف وزیراعظم تھے جو اس وقت دوبارہ اسی عہدے پر ہیں، تب ٹیم کے کپتان عمران خان میانوالی کے تھے اور موجودہ قائد مصباح الحق کا تعلق بھی میانوالی سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے کرکٹ ورلڈ کے لئے مصباح الحق کی قیادت میں اعلان کردہ 15 رکنی حتمی اسکواڈ میں محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد ، یونس خان ، حارث سہیل ، عمر اکمل ، صہیب مقصود ، شاہد خان آفریدی ، یاسر شاہ ، محمد عرفان ، جنید خان ، سہیل خان ، وہاب ریاض اور احسان عادل شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment